ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش چرس و آئس سمیت گرفتار

جمعہ 21 اگست 2026 19:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3 کلو 715 گرام چرس اور آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عدیل ولد مشتاق سکنہ ٹھنڈا چوا سے 3 کلو 15 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور عادل ولد اورنگزیب سکنہ حویلیاں سے 700 گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔ ملزمان سے مذیدتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔