فیصل آباد پولیس نےکروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 21 اگست 2026 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) فیصل آباد پولیس نے2.5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے کمپنی کے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان حاصل کیا اور ادائیگی سے انکاری ہوگیا، پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فیصل آباد پولیس اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا فراڈکرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے کاروباری لین دین کی بنیاد پربد دیانتی کرتے ہوئےکمپنی سے میٹریل سے لدے ٹرک آؤٹ کروائے۔ ملزم شعیب نے کاروباری لین دین کی بنیاد پربد دیانتی کرتے ہوئےکمپنی سے میٹریل سے لدے ٹرک آؤٹ کروائے۔ملزم نے کمپنی کے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان حاصل کیا اور ادائیگی سے انکاری ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن سید عتیق الرحمان نے ملزم محمد شعیب کو گرفتار کیا۔پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ملزم سے معاملے کے تمام پہلوؤں اور مال کی ریکوری کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔