فیصل آباد پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

جمعہ 21 اگست 2026 20:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) فیصل آباد پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان نے بابر خان نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوئے تھے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے خوف و ہراس کی علامت بننے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔

ملزمان نے بابر خان نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے تھے۔ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے گینگ کے سرغنہ عمیر کو ساتھی جنید سمیت گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ملزمان سے دیگر وارداتوں اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔