آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

تینوں افراد 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتا تھے، اہلخانہ

پیر 24 اگست 2026 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جاگراں ویلی سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت یاسر بلوچ، ناصر اور فیصل اعوان کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کے مطابق تینوں افراد 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتا تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق مویشی چرانے والی خواتین نے جنگل میں لاشیں دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :