شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، مقدمات کے جلد یکسوئی اور شفاف و میرٹ پر مبنی تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی اوسرگودھا

پیر 31 اگست 2026 22:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2026ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، مقدمات کے جلد یکسوئی اور شفاف و میرٹ پر مبنی تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے تحصیل بھیرہ کا دورہِ کر کے ایس ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوزاور دیگر افسران کے اجلاس کی صدارت کی تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے جبکہ پینڈنگ روڈز اور چالان بروقت عدالتوں میں داخل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو فوری اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے تاکید کی کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :