بسنت کی تیاریاں شروع، پتنگ سازی کے سامان کی (کل)سے رجسٹریشن کا اعلان

جمعرات 3 ستمبر 2026 15:24

بسنت کی تیاریاں شروع، پتنگ سازی کے سامان کی (کل)سے رجسٹریشن کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے محفوظ بسنت 2027 کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت پورٹل 2027 پر رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 ستمبر سے پتنگ سازی کے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے اجازت نامہ اور این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ صرف این او سی حاصل کرنے والے افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کی کڑی نگرانی کریں گی اور صرف منظور شدہ سائز، پنا اور سوتی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی۔کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے کہا کہ انتظامیہ پتنگ بازی کے روایتی حسن کو حفاظتی ضابطوں کے ساتھ بحال کرے گی اور لاہور میں محفوظ بسنت کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ صرف منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کا استعمال ہی بسنت کو محفوظ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :