سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے سموگ پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آلودگی پھیلانے کی 300 سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں

جمعرات 3 ستمبر 2026 15:59

سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے سموگ پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء)علی ساہی:سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔سموگ کی روک تھام کے لیے سیف سٹی کیمروں اور جدید ڈرونز کے ذریعے مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آلودگی پھیلانے کی 300 سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

(جاری ہے)

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو ای چالان بھی جاری کیے گئے۔بغیر ترپال تعمیراتی سامان، ریت، مٹی اور دیگر گردوغبار پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق 43 اسمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے حاصل ہونے والی معلومات متعلقہ اداروں تک بروقت پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جاسکے