ایچ ای سی نے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 3 ستمبر 2026 19:10

ایچ ای سی نے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2026ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 9 اگست 2026ء کو منعقد ہونے والے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ (لاء گیٹ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے مطابق امتحان میں شریک امیدوار اپنے نتائج ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے آن لائن پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نتائج اور دیگر متعلقہ معلومات کے لیے ای ٹی سی پورٹل سے رجوع کریں۔