الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

الجزائر نے دوطرفہ تعلقات کو بچانے کے تمام سفارتی اور باہمی وسائل اور راستے ختم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات سے تعلقات توڑنے کا سخت فیصلہ کیا ہے؛ سرکاری بیان

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 10 ستمبر 2026 17:49

الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
الجزائرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2026ء) الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام تر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق الجزائر کے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری کیے گئے ایک ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائر نے دوطرفہ تعلقات کو بچانے کے تمام سفارتی اور باہمی وسائل اور راستے ختم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات سے تعلقات توڑنے کا یہ سخت فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے شدید سفارتی کشیدگی اور پسِ پردہ اختلافات چلے آ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :