کراچی میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات

مسلح ملزمان شہری سے باآسانی پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے، مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 ستمبر 2026 19:08

کراچی میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 10ستمبر 2026ء ) کراچی میں ساڑھے 5 کروڑ 18 روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے، مسلح ملزمان شہری سے باآسانی پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں مسلح ملزمان شہری سے 3.5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم باآسانی چھین کر فرار ہوگئے۔ شہری سے ڈکیتی کی واردات میٹروپول کے قریب ہوئی۔

شہری کے میٹروپول پہنچنے پر 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے گاڑی روکی، شہری کے ساتھ ڈرائیور ریاض اور ملازم کاشف بھی ساتھ موجود تھے، مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی کی ڈگی کھلوائی اور رقم سے بھرا بیگ نکال کر فرار ہوگئے۔ آرٹیلری میدان تھانہ کی پولیس نے نجی کمپنی کے منیجر محمد اکرم کی مدعیت میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 7 ستمبر کو کمپنی مالک کے دوست سے 3 کروڑ 68 لاکھ 56 ہزار 800 روپے لیے گئے، رقم سکھر سے لی اور گلشن اقبال میں واقع دفتر میں رکھی تھی، گزشتہ روز رقم گلشن اقبال سے نیو چالی میں دوسرے دفتر منتقل کر رہے تھے۔ دوسری جانب پنجاب میں سرکل بورے والا میں ڈکیتی اور چوری کی سات مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی موبائل فونز،موٹر سائیکلوں،نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔تھانہ صدر بورے والا کی حدود میں تین مسلح ڈاکو ناصر حسین سے موبائل فون اور 60 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئےتھانہ شیخ فاضل کی حدود میں چوری کی چار وارداتوں میں نامعلوم چور محمد حسین اور حق نواز کے موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئےجبکہ لیاقت علی اور محمد نوید کے واٹر پمپ بھی نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئےاسی طرح تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں کچہری سے محمد عاطف کا موٹر سائیکل چوری ہوگیاجبکہ ایک اور واردات میں محمد مشتاق کی 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی نوسرباز چوری کرکے فرار ہوگئےمسلسل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہےجبکہ متاثرہ شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔