کینیڈا، پاکستانی نژاد ذیشان حامد صوبائی وزیرِ سیاحت و ثقافت مقرر

جمعہ 11 ستمبر 2026 17:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان حامد کو سیاحت و ثقافت کی صوبائی وزارت کا قلم دان سونپ دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے متعدد وزارتوں میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد کو وزیر برائے سیاحت و ثقافت بنا دیا۔اس سے قبل ذیشان حامد آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کے معاون وزیر تھے۔ذیشان حامد کینیڈا کے شہر ملٹن سے پہلی بار 2024 کے ضمنی الیکشن میں رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔