ْکچھی ،نامعلوم مسلح ڈاکو مسافروں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون اوردیگرقیمتی اشیاء لوٹ کرفرار

بدھ 16 ستمبر 2026 06:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) کچھی ،بھاگ، بختیارآباد روڈ پر ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی بھاگ ناڑی بختیارآباد روڈ شرکل اور شہنشاہ کے مقامات پر ڈاکووں نے جیکب آباد جانے والی دو مسافر ویگنوں سمیت متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :