60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں 35 فیصد نے نظام تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا

جمعرات 17 ستمبر 2026 12:22

60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے نئے سروے میں 60 فیصد پاکستانیوں نے ملکی تعلیمی نظام سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق 35 فیصد افراد نے ملکی تعلیمی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ 29 فیصد نے کمرشلائزیشن اور بھاری فیسوں کو تعلیمی نظام کے بنیادی مسائل میں شمار کیا۔رپورٹ کے مطابق 19 فیصد افراد نے ناقص معیار تعلیم، 15 فیصد نے تعلیم تک رسائی میں مشکلات اور 14 فیصد نے ناقص امتحانی نظام کو اہم مسائل قرار دیا۔سروے میں 11 فیصد افراد نے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کی کمی جبکہ 9 فیصد نے سیاسی مداخلت کو تعلیمی نظام کے زوال کی وجوہات میں شامل کیا۔

متعلقہ عنوان :