مریدکے، بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

جمعرات 17 ستمبر 2026 15:56

مریدکے، بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) مریدکے میں نارووال روڈ پر لدھیکے کے قریب بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی جس میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق 25 سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی، حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، حادثے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے، بس کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔