Live Updates

سعودی حکام نے ریاض شہر میں ایک پاکستانی کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا

پاکستانی شہری کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے حکام کے حوالے کیا گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 21 ستمبر 2026 17:18

سعودی حکام نے ریاض شہر میں ایک پاکستانی کو منشیات فروخت کرنے کے الزام ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2026ء)  سعودی حکام نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ریاض شہر میں ایک پاکستانی شہری  کو گرفتار کرلیا  ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ریاض کے علاقے میں منشیات کی فروخت میں ملوث ایک پاکستانی رہائشی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

سعودی انسداد منشیات کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام میں حکام کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے ۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منیشات ڈیلرز اور مشکوک افراد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کرکے سعودی سرزمین کو منشیات کی لت سے محفوظ کیا جاسکے ۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات