وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2026 12:34

وزیر اعلیٰ بلوچستان   کا   سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر  افسوس ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالستار کاکڑ کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان کے انتقال سے صحافتی حلقے سینئر اور تجربہ کار صحافی سے محروم ہوگئے ہیں۔\932