پنجاب کی طرح آزادکشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کا عمل گراؤنڈ پر نظر آئے گا، عمیرنعیم خان
بدھ 30 ستمبر 2026 16:57
(جاری ہے)
سڑکوں، تعلیمی اداروں، صحت، بنیادی ڈھانچے اور دیگر عوامی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عام آدمی کو براہِ راست اس کے ثمرات حاصل ہوں۔
انجینئر عمیر نعیم خان نے کہا کہ پنجاب میں جس انداز سے ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دے کر عوامی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرز پر آزادکشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کا عمل گراؤنڈ پر نظر آئے گا۔ حکومت کا مقصد ایسے منصوبے مکمل کرنا ہے جو عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی مجموعی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس واضح وژن، پالیسی اور ترقیاتی ترجیحات موجود ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے۔ وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا کہ تعلیم حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری، معیارِ تعلیم میں اضافہ اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ آزادکشمیر کا ہر بچہ معیاری تعلیم کے حصول کے لیے یکساں مواقع سے مستفید ہو۔ انجینئر عمیر نعیم خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کی کارکردگی کا اصل پیمانہ عوام کو حاصل ہونے والی سہولیات اور گراؤنڈ پر مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مختصر مدت میں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل میں نمایاں بہتری دکھائی دے گی اور عوام ایک بدلا ہوا آزادکشمیر دیکھیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.