وادی ء نیلم میں پانچ نئے سیاحتی پارکس کے قیام کی غرض سے سروے کا آغاز کر دیا گیا
بدھ 30 ستمبر 2026 16:57
(جاری ہے)
محکمہ سیاحت کے مطابق سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محمد انصیر یعقوب نے 10 ستمبر 2026ء کو وادی نیلم کے دورے کے دوران مختلف مقامات کا جائزہ لینے کے بعد کیرن بیلہ ایموزمنٹ پارک، شاردہ بیلہ ایکو ٹورازم پارک، اڑنک بیلہ پارک اور تاؤبٹ بیلہ پارک کے لیے مقامات کو حتمی قرار دیا تھا، جبکہ بابون ویلی کو سیاحتی ہب ٹاپ کے طور پر ترقی دینے کے لیے منتخب کیا گیا۔
اسی سلسلے میں نیسپاک کی تکنیکی ٹیم نے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک مرتضیٰ اور متعلقہ عملے کے ہمراہ مذکورہ مقامات کا سروے شروع کر دیا ہے۔سروے کے دوران زمین کی موزونیت،قدرتی خوبصورتی،جغرافیائی صورتحال، رسائی، بنیادی سہولیات، سیاحتی استعداد اور مستقبل میں تعمیراتی و ماحولیاتی تقاضوں سمیت مختلف تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔محکمہ سیاحت کے حکام کے مطابق سروے کی تکمیل کے بعد تکنیکی سفارشات کی روشنی میں منصوبوں کی آئندہ پیش رفت، ڈیزائن، تعمیراتی ضروریات اور دیگر مراحل کا تعین کیا جائے گا۔ منصوبوں کا مقصد وادی نیلم میں سیاحتی سرگرمیوں کو منظم انداز میں فروغ دینا، سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور مقامی سطح پر سیاحت سے وابستہ معاشی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.