آزاد کشمیر کے عوام کی سہولت کے لیے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپس کے انعقاد کیا گیا

بدھ 30 ستمبر 2026 17:44

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) راولاکوٹ کے نواحی علاقے میں دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مجموعی طور پر 555 مقامی مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔راولاکوٹ میں فسادی جتھے کے احتجاج کے باعث شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں کو مفت طبی معائنہ، علاج اور طبی مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔شہریوں نے مشکل حالات میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :