فرانس کے واحد نیوکلیئرپاورڈ طیارہ بردارجہاز میں آگ بھڑک اٹھی

منگل 6 اکتوبر 2026 12:04

فرانس کے واحد نیوکلیئرپاورڈ طیارہ بردارجہاز میں آگ بھڑک اٹھی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) فرانس کے واحد نیوکلیئر پاورڈ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر آگ بھڑک اٹھی۔فرانسیسی اخبار کے مطابق جہاز مشرق وسطی میں تعیناتی کے بعد جولائی میں فرانس پہنچا تھا اور اس طیارہ بردار جہاز کو دیکھ بھال کی خاطر ملک کی فوجی بندرگاہ پر لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کے مطابق آگ ٹیکنیکل روم میں گیس کٹنگ کے دوران بھڑکی جس پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور آگ سے نیوکلیئر تنصیبات بھی متاثر نہیں ہوئیں۔