آر کے دھوان کو بھارتی بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے پر مغربی کمانڈ کے سربراہ شیکھر سنہا نے استعفیٰ دے دیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء) بھارتی بحریہ کی مغربی کمانڈ کے سربراہ وائس ایڈمرل شیکھر سنہا نے اپنے جونیئر ایڈمرل آر کے دھوان کو بھارتی بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر سنہا نئے بحری سربراہ سے چھ ماہ سینئر تھے جس کے بعد شیکھر سنہاء نے رضاکارانہ طور پر بھارتی بحریہ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ان کے عہدے کی مدت رواں سال اگست تک تھی۔ بھارتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیکھر سنہاء کی کمانڈ کے دوران بھارتی نیوی میں کچھ ایسے حادثاتی واقعات رونماء ہوئے ہیں جس سے ان کی سکھ کو بھی دھچکا لگا تھا۔