او جی ڈی سی ایل نے اپنے مالی معاملات کا اعلان کردیا،31مارچ تک نیٹ سیلز ریونیو کی مد میں190.362ارب روپے کا اضافہ ، ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد فی شیئر منافع90 روپے938 پیسے ریکارڈ

منگل 29 اپریل 2014 10:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)او جی ڈی سی ایل نے اپنے مالی معاملات کا اعلان کردیا،31مارچ تک او جی ڈی سی ایل نے نیٹ سیلز ریونیو کی مد میں190.362ارب روپے کا اضافہ جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد فی شےئر منافع90 روپے938 پیسے ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمپنی کے31مارچ تک گزشتہ نو ماہ کے مالی معاملات کے نتائج کا اعلان کیا گیا،ان نتائج کے مطابق31مارچ2014ء تک او جی ڈی سی ایل کی نیٹ سیلز کے ریونیو میں190.362 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ برس اسی مدت میں کمپنی کی نیٹ سیلز کے ریونیو میں160.091ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا،رواں برس کمپنی کے شےئر جس کی قیمت21روپے14پیسے ہے پر ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود90روپے938پیسے کا منافع دیکھا گیا ہے،اجلاس کے دوران او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیسرے ایٹرم کیش ڈیویڈینڈ2روپے25پیسے فی شےئر(22.50فیصد) کا اعلان بھی کیا جو کہ پہلے اور دوسرے انیٹرم کیش ڈیویڈینڈ(40فیصد) کے علاوہ تھا،واضح رہے کہ پہلے ہی رواں برس شےئرز پر اپنے منافع جات کا اعلان کرچکی ہے،اجلاس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ جن اراکین کے نام ممبران رجسٹر میں موجود ہوں گے ان شےئر ہولڈرز کو رواں برس12جون کو اعلان شدہ منافع جات دئیے جائیں گے جبکہ کمپنی کے شےئر منتقل کرنے کے عمل جمعہ13جون سے20جون تک بند رکھا جائے گا�

(جاری ہے)