دفاتر میں سخت گیر باس کے ماتحت کام کرنا ذہنی پریشانیوں،امراضِ قلب ،ذیا بیطس کا باعث بن سکتا ہے،امریکی تحقیق

ہفتہ 10 مئی 2014 07:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)دفاتر میں سخت گیر باس کے ماتحت کام کرنا نہ صرف ذہنی پریشانیوں کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سخت گیر باس کے ساتھ کام کرنے والے لوگ شدید تناوٴ کا شکار ہوتے ہیں جس سے ان کے جسم کو بیماریوں سے بچانے والا دفاعی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں کام کرنے والے لوگ امراضِ قلب اور ذیا بیطس سمیت کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔