
گجرات پولیس کے قابل فخرتھانیدارنے گستاخ اہل بیت کو واصل جہنم کردیا
جمعہ 7 نومبر 2014 09:09
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) گجرات پولیس کے قابل فخرتھانیدارنے گستاخ اہل بیت کو واصل جہنم کردیا،اس سلسلہ میں معلوم ہواہے کہ جھنگ کا رہائشی سابقہ شیعہ ذاکر طفیل جو گزشتہ روز بڈھے والا کھوہ گجرات میں بھی گستاخی کا مرتکب ہورہاتھاتو وہاں کے لوگوں نے راکاتو اس نے ان پرحملہ کردیا جس سے دوتین افرادزخمی ہوئے جنہیں عزیزبھٹی شہیدہسپتال داخل کرایاگیا،اطلاع ملنے پرپولیس نے اسے گرفتارکرکے تھانہ سول لائن میں بندکردیا ،ذرائع کے مطابق دوران تفتیش دوبارہ گستاخی کی جسارت کی تو جذبہ ایمانی سے سرشار اے ایس آئی سیدفرازنوید نے اسے پاس پڑی کلہاڑی کے وارکرکے واصل جہنم کردیا اور خودکو حوالہ پولیس کردیا،اطلاع ملنے پر ڈی پی او گجرات رائے اعجازاحمدنے ایس ایچ او تھانہ ملک عامر کو معطل کرکے اس کی جگہ یوسف تارڑ کو تھانہ سول لائن کا نیا ایس ایچ او لگادیاہے ،بتایاجاتاہے کہ سیدفرازنوید اے ایس آئی ضلع گجرات کی ممتازروحانی شخصیت پیرسیدشاہ ولائت آستانہ عالیہ دھامہ شریف لالہ موسیٰ کا پوتا ہے جن کے فیوض وبرکات سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرمیں بسنے والے مسلمان مستفیدہورہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.