بی جے پی کے انتہا پسند آپے سے باہر، اسد الدین اویسی کو غدار قرار دیدیا

جمعہ 18 مارچ 2016 08:53

نیو دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)بھارت کی حکمران پارٹی بی جے پی ایک بار پھر انتہا پسندی پر اتر آئی۔ اتر پردیش کے رہنما شائم پرکاش دیویدی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر اسد الدین اویسی کو غدار قرار دے دیا۔ اسد الدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بھارت ان دنوں انتہا پسندوں کے گھیرے میں ہے۔

حکمران پارٹی بی جے پی انتہا پسندی کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

بی جے پی اتر پردیش کے رہنما شائم پرکاش دیویدی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو غدار قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ بھارت ماتا کی جے نہ بولنے والوں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ اسد الدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسد الدین اویسی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر مہارشٹرا اسمبلی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے کے معاملے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی سے تعلق رکھنے والے وارث پٹھان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔