پاکستان اورترکی نے آزادانہ تجارتی معاہدے فریم ورک کے معاہدہ پردستخط کردئیے ،حکومت پاکستان ترکی کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے، فریم ورک پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا،وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر

بدھ 23 مارچ 2016 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) پاکستان اورترکی نے آزادانہ تجارتی معاہدے فریم ورک کے معاہدہ پردستخط کردئیے معاہدے پردستخط وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر اورترکی کے وزیر اقتصادی امورمصطفیٰ عیلی ٹاش نے کییترکی کی کمپنیاں ونڈ ،ٹرانسپورٹ اور انفراسٹکچر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں منگل کو اسلام آباد میں آزادانہ تجارتی معاہدے فریم ورک کے معاہدہ پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت پاکستان ترکی کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے ترکی پاکستان کا برادرانہ اسلامی ملک ہے اور پاکستان ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتا ہے اس فریم ورک پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ مالی سال میں پاکستان کی معیشت میں4.2فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس سال میں 5.5فیصد گروتھ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس گروتھ کو 2016-17تک 7فیصد تک لے جانے کی کوشش کریں گے پاکستان کے زراعت اور سروسز سیکٹر میں بہت پوٹینشل ہے ترکی کی کمپنیاں ونڈ ،ٹرانسپورٹ اور انفراسٹکچر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں اس موقع پر ترکی کے وزیر اقتصادی امورمصطفیٰ عیلی ٹاش نے کہا کہ اس وقت ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری 2ارب90کروڑ ڈالر کے قریب ہے ترکی کی کمپنیوں پاکستان میں انرجی ،انفرااسٹریکچرسمیت دیگرشعبوں میں45 منصوبوں پرکام ہو کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کیساتھ برابری کی سطح پرتجارت کاخواہاں ہیں آزادانہ تجارتی معاہدے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :