شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر دیا

بدھ 30 مارچ 2016 10:05

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء) شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کردیا۔جنوبی کوریا کی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق، شمالی کوریا نے یہ میزائل گذشتہ روز شام کوسان شہر کے ساحلی علاقے کے قریب فائر کیا ۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق شمالی کوریا کے اب تک کے میزائل تجربات کے برخلاف یہ میزائل سمندر کے بجائے خشکی پرچلایا گیاہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران شمالی کوریا کا یہ تیسر ا میزائل تجربہ ہے۔شمالی کوریا نے گزشتہ پیر کو بھی مشرقی سمندری حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 5میزائل فائر کئے تھے۔