ایران : 30 سنی مبلغین کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خطرہ
ایرانی جیلوں میں قید 200 مبلغین اور دینی علوم کے طلبہ میں شامل ہیں جن میں اکثریت کرد ایرانیوں کی ہے،رپورٹ
پیر 2 مئی 2016 10:59
تہرا ن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء)ایران میں سیاسی قیدیوں کے دفاع کی مہم" نے 30 سنی مبلغین کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جن کو جلد موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خطرہ ہے۔ یہ افراد ایرانی جیلوں میں قید 200 مبلغین اور دینی علوم کے طلبہ میں شامل ہیں جن میں اکثریت کرد ایرانیوں کی ہے۔قیدیوں کے دفاع کی مہم کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 30 سنی قیدیوں کو تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج کی "رجائی شہر" جیل میں سزائے موت کا سامنا ہے۔
ایرانی انقلابی عدالتوں دائر مقدمات کے تحت ان افراد پر " قومی سلامتی کے خلاف سازش" اور "حکومت کے خلاف پروپیگنڈے" کے الزامات ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت 200 سے زیادہ کرد سنی قیدی پائے جاتے ہیں جن کو کرج، تہران، سنندج، ہمدان، کرمان شاہ، سقز، مہاباد، مریوان اور ارومیہ کی جیلوں میں رکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ مذکورہ قیدی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
جیل حکام کی جانب سے ان کے ساتھ انتہائی سختی کا معاملہ کیا جاتا ہے اور بعض مرتبہ انہیں اپنے دینی فرائض کی ادائیگی سے بھی روک دیا جاتا ہے۔رجائی شہر جیل میں قید نمایاں ترین مبلغ شہرام احمدی ہیں جن کو 7 برس قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر "عقائد اور سیاست سے متعلق سرگرمیوں اور بعض مذہبی کتب اور سی ڈیز کی فروخت کے ذریعے حکومت مخالف جذبات پھیلانے" کا الزام تھا۔ شہرام کے بھائی حامد کو مارچ 2015 میں سزائے موت دے دی گئی تھی، گرفتاری کے وقت حامد کی عمر صرف 17 برس تھی۔ حامد اور پانچ دیگر قیدیوں پر ایرانی حکومت کے قریب سمجھے جانے والی ایک سنی مذہبی شخصیت کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ ایرانی حکام نے اس وقت حامد احمدی کے علاوہ مال ملائی، جمشید دہقانی، جہانگیر دہقانی، صدیق محمدی اور ہادی حسینی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل شامل ہے، تصدیق کی ہے کہ یہ تمام افراد ایرانی کردستان کی مساجد میں دینی بیانات اور لیکچروں کے انعقاد کے ذریعے پرامن مذہبی سرگرمیوں میں مصروف ہوتے تھے۔ ان تمام افراد نے حکام کی جانب سے عائد الزام کو مسترد کردیا تھا۔سیاسی قیدیوں کے دفاع کی مہم کے مطابق ایسے اور بھی قیدی ہیں جن پر اسی سنی شخصیت کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ بعض قیدیوں کے گھروالوں نے بتایا کہ ان کے فرزند 4 برس سے زیادہ مدت سے گرفتار ہیں اور ابھی تک انہیں عدالت میں بھی نہیں پیش کیا گیا۔بعض مبلغین کا کہنا ہے کہ انہیں کردستان صوبے کے صدرمقام سنندج شہر میں ایرانی انٹیلجنس کے مرکز میں انفرادی جیلوں میں رکھ کر پورے ایک سال کی تحقیقات کے دوران جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قیدیوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور ایران میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو بھیجے گئے پیغامات کے ذریعے تشدد اور اذیت رسانی کے بدترین طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تشدد کے طریقوں میں " اعضاء تناسل کو بجلی کے جھٹکے لگانا، چھت سے الٹا لٹکا دینا اور تاروں سے شدید پٹائی" شامل ہیں۔تشدد کے دیگر طریقوں میں "گرفتار شخص کو کئی روز تک پیاسا رکھنے، گالم گلوچ کرنے اور اہل سنت کے عقائد اور نظریات کی اہانت" کے علاوہ "قیدیوں کے خاندانوں کو ڈرایا دھمکایا" جاتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 2 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
پانامہ لیکس نے سب سیاستدانوں کا بھانڈہ پھوڑ کر رکھ د یا، جمہوریت کے نام پر سیاستدان عوام کو لوٹ رہے ہیں،افتخار محمد چوہدری
-
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں بھی بدنظمی ،خواتین ورکرز کے ساتھ بد تمیزی
-
چھوٹا لاہور، ن لیگ کے نوجوان رہنما قاتلانہ حملہ میں ساتھی سمیت بال بال بچ گئے
-
عمران خان تنقید نہیں بلکہ گالیاں نکالتے ہیں، منا بلاول بھی استعفی مانگ رہا ہے ، سعد رفیق
-
عمران خان کے خطاب میں رسول اللهﷺ اور صحابہ کرام کے واقعات اور موجودہ حکمرانوں کے کرپشن کے تذکرے، شرکاء آبدیدہ ہوگئے
-
پشاور، مشتاق احمد غنی کا سترہ سالہ لڑکی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم
-
اختلافات یا کوئی اور وجہ، پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے جلسہ سے صرف عمران خان نے خطاب کیا
-
ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کرلیا جائیگا ،سلمان بٹ اور محمد عامر کے ویزے مسترد ہوئے تو حکومت سے رابطہ کریں گے ،چیئر مین پی سی بی
-
کرپشن، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ،نوازشریف کے پاس وزارت عظمیٰ پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں،عمران خان
-
ہمارا فرانزک آڈٹ بینظیر اور مشرف دور میں ہو چکا،پرویز رشید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پٹرول پمپس، ورکشاپوں اور ہوٹلو ں سے بھی چائلڈ لیبر ختم کرانے اور محنت کش کی تنخواہ 14 ہزار روپے کرنیکا اعلان
-
تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدید کرنے کیلئے کام تیز،شاہ محمود قریشی کو حکومتی عہدے کی پیشکش
-
افسوس ہے 30سال ملک دشمن پارٹی کے ساتھ کام کیا،الطاف حسین ظالم او ر جابر شخص ہے،رضا ہارون
-
راولپنڈی، خالد شمیم کی دوران حراست ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ کی رپورٹ تیار
-
”را “ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے حملوں میں نمایاں کمی ریکار ڈ
-
قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ناکام
-
لاہور،حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا ڈارفٹ مکمل کر لیا
-
سوئی نادرن گیس کمپنی میں پائپ لائنوں کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن
-
یمن میں حوثی باغیوں کا فوجی اڈے پر قبضہ، حکومت اور حوثیوں کے درمیان براہ راست امن مذاکرت معطل
-
بھارتی ریاست پنجاب میں نوجوان نے سیلفی لیتے ہوئے سر میں گولی مار لی
-
دمشق اور گردونواح میں جنگ بندی وقفے میں 24 گھنٹے کا اضافہ
-
عراقی شہر سماوہ میں دو کار بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک، 75زخمی
-
حلب میں جنگ بندی کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے،روس
-
عراق ، ہزاروں کی تعداد میں شیعہ مظاہرین کا پارلیمان کی عمارت پر دھاوا
-
سعودی عرب: دہشت گردی کی سازش ناکام، دو اشتہاری ہلاک
-
ایران : 30 سنی مبلغین کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خطرہ
-
ایران ،ٹریننگ کے دوران خامنہ ای کا محافظ کرنل ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.