شمالی کوریا پارٹی اجلاس کے موقع پر مزید میزائل تجربہ کر سکتا ہے ، جنوبی کوریا

منگل 3 مئی 2016 10:24

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) جنوبی کوریا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا حکمران جماعت کے آئندہ جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے موقع پر مزید جوہری تجربہ کرے گا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول وزارت دفاع کے ترجمان لون سانگ کیون نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کانگریس پارٹی کے اجلاس کے فوری بعد مزید میزائل تجربہ کر سکتا تھا واضح رہے کہ شمالی کوریا حال ہی میں میوسبودان بیلسٹک میزائل کے دو ناکام تجربات کر چکا ہے ۔