صوبائی حکومت نے چار لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اقبال احمد کھوسو

پاسکو دولاکھ گندم خرید رہی ہے وزیراعلیٰ نے مزید دولاکھ گندم پاسکو سے خریدنے کا کہا ہے اگلے سال مارچ میں جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت گندم خریداری مراکز قائم کرینگے،صوبائی سیکرٹری خوراک

جمعہ 13 مئی 2016 09:17

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء)صوبائی سیکرٹری خوراک اقبال احمد کھوسو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے چار لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے پاسکو دولاکھ گندم خرید رہی ہے وزیراعلیٰ نے مزید دولاکھ گندم پاسکو سے خریدنے کا کہا ہے موجودہ وقت میں گندم خریدنے میں آڑھتوں کو زیادہ اور زمینداروں کو کم فائدہ ہے تاہم چندبڑے زمینداروں کواس سے بھی فائدہ ملے گا جبکہ حکومت اگلے سال مارچ میں جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت گندم خریداری مراکز قائم کر یگی جہاں صرف اور صرف زمینداروں کی گندم خریدی جائے گی سابقہ اوار میں باردانہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں لیکن اب کسی بھی زمیندار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس میں زمینداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرت ہوئے کیا اس سے قبل سیکرٹری نے فوڈ ربیع کینال،غفور آباد،روف آباد ،میر ظفر اللہ جمالی فوڈ سینٹر و دیگرسینٹر اور دیگر خریداری مراکز کا معائنہ کیا سیکرٹری خوراک اقبال احمد کھوسو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چارلاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاسکو نے دولاکھ گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا تھا صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے پاسکو کو مذید دولاکھ کی خریداری کا کہا ہے انہوں نے کہا کہ نواب ثناء زہری کی حکومت بلوچستان میں 2017میں گندم کی جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت خریدرای کریگے جن کی لسٹیں مرتب کی جائے گی اور کسی بھی چھوٹے بڑے زمیندار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی بادانہ میرٹ اور شفاف طریقے سے دیا جائے گا جہاں شکایات نہیں بلکہ حکومت کی کارگردگی کی تعریف کی جائے گی۔