دولت اسلامیہ کا شامی شہر دیرالزور میں ہسپتال پر حملے، 35سکیورٹی اہلکار،24 شدت پسند ہلاک
حکومتی فورسز نے ہسپتال پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ، طبی عملے کے متعدد ارکان کو یرغمال بنا لیا گیا شہر کا تقریباً 60 فیصد حصہ د اعش کے قبضے میں ہے ، ڈھائی لاکھ کے قریب افراد محصور ہیں ،شامی مبصر گروپ
پیر 16 مئی 2016 10:44
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)شام کے شہر دیر الزور میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کے ایک ہسپتال پر حملے میں کم از کم حکومت کے حامی 35 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ، طبی عملے کے متعدد ارکان کو یرغمال بنا لیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 24 شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔شام میں کام کرنے والے حقوق انسانی کے کارکنوں کے مطابق دیر الزور کے مغرب میں واقع الاسد ہسپتال اور اس کے اطراف پر دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے برطانیہ میں شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبرویٹری اور سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت فورسز نے ہسپتال پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔(جاری ہے)
تاہم ابھی تک ہسپتال سے یرغمال بنائے جانے والے افراد کی تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ خبررساں ادارے نے ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 35 بتائی ہے جبکہ سیرئین آبرویٹری کے مطابق سکیورٹی فورسر سے جھڑپوں میں دولتِ اسلامیہ کے 24 شدت پسند بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ دولتِ اسلامیہ کا صوبہ دیر الزور کے بیشر علاقوں پر قبضہ ہے اور اس نے تقریباً دو برس سے دیر الزور شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے تاکہ شہر میں حکومت کے زیر کنٹرول بچ جانے والے علاقوں پر قبضہ کیا جا سکے۔سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اب شہر کا تقریباً 60 فیصد حصہ دولت اسلامیہ کے قبضے میں ہے جبکہ ڈھائی لاکھ کے قریب افراد شہر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اس وقت شام کے زیادہ تر علاقوں میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی جاری ہے تاہم اس میں دولتِ اسلامیہ اور القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروہ النصرہ فرنٹ شامل نہیں ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پیر 16 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
شہبازشریف کی یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد
-
مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ایکسئین آغا حضور شاہ گرفتار، گھر سے بھاری کرنسی برآمد
-
وفاقی حکومت کی پنجاب کو نوازنے کی روایت برقرار
-
ذوالفقار مرزا دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خوا ہاں ہیں تو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی ، مولابخش چانڈیو
-
وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا جائے گا‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان سے نکال دوں گا،سپیکر ایازصادق
-
کتابوں کے نام پرکروڑوں روپے کی کرپشن
-
ریلوے میں میرٹ کوترجیح بنایاگیاہے، ادارے کوخسارے سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کردیا ،سعدرفیق
-
2دن بعد، پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراء سے شادی رچالی‘ دونوں گرفتار
-
برطانوی سفارتخانہ فاسٹ بولر عامر سے سوالات کے بعد ویزے کے اجراء پر کارروائی شروع کریگا‘ ذرائع
-
کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے
-
اپوزیشن کا وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، نواز شریف اسمبلی میں پالسی بیان اور حزب اختلا ف کے ضمنی سوالوں کے جواب دیں گے
-
عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا
-
آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، پرویز رشید
-
ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ عمران خان
-
مذہبی جماعتوں نے پرویز رشید کو موجودہ دور کا ’’ابو جہل‘‘قرار دیدیا
-
ملکی معیشت میں مالیاتی شعبہ بالخصوص بینکنگ سیکٹرکو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اشرف محمود وتھرا
-
68سال سے قوم کو رلانے والوں کو ملک وسیاست سے باہر نکالیں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،سراج الحق
-
حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ
-
دولت اسلامیہ کا شامی شہر دیرالزور میں ہسپتال پر حملے، 35سکیورٹی اہلکار،24 شدت پسند ہلاک
-
وینزویلا حکومت کا پیداوار بند کرنے والی فیکٹریوں کو ضبط کرنے کا حکم
-
جمہوریہ بھارت؟ مسلمانوں پر یوگا کی پابندی کی رپورٹ پر صحافی گرفتار
-
عراق میں گیس فیکٹری پر حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے
-
متحدہ عرب امارات کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے2 افراد ہلاک
-
ترک فوج اور کرد وں کے مابین تازہ جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار، 6کرد جنگجو ہلاک
-
چین نے اپنی عسکری پالیسیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کردی امریکہ دفاعی پالیسیوں کے حوالے سے جان بوجھ کر چین کی خراب تصویر پیش کر رہا ہے،امریکہ کے اس اقدام سے ’باہمی اعتماد بری ... مزید
-
سی آئی اے نیلسن مینڈیلا کا پیچھا کیا کرتی تھی
-
شہریوں کو حج سے محروم کرنے کا ذمہ دار خود ایران ہے ،سعودی عرب
-
ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے ’الرجک‘ کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.