سکرنڈ، وڈیرے نے چوری میں بچوں کو سزا سنا دی

جمعہ 27 مئی 2016 09:58

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) چوری میں بچوں کو گوٹھ کے وڈیرے نے سزا سنا دی ذرائع کے مطابق نواحی گاوٴں پیر پریل شاہ 75 روپیْچوری کرنے کے الزام میں دو مبینہ ملزمان محمد صالح چاندیو اور امجد چاندیو کو جن کی عمریں 10 سے 13 سال بتائی جاتی ہے کو مقامی وڈیرے سائیں داد عرف مجنوں چانڈیو کے حکم پر بچوں کے ہاتھوں کو زنجیروں سے جکڑ کے گاوٴں بھر کا چکرلگوایا اور اس دوران بعض لوگوں کی جانب سے ملزمان کے منہ پر تھوک گیا اور ہاتھ اٹھا کر لعنت دی گئی سماجی رہنما نیاز چانڈیو اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہمارے گاوٴں میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ہے معافی کے باوجود بچوں کی تشکیل کرنا قانون توڑنے کے برابر ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچوں پر الزام تھا کہ انہوں نے گاوٴں میں کریانہ مرچینٹ کی ایک دکان سے چند چھالیہ سپاری اور 75 روپے چوری کئے جس کے بعد گوٹھ میں جرگہ منعقد کیا گیا اور بچوں کو سزا دی گئی تھانہ P K کے ایس ایچ او غلام مصطفی چانڈیو نے سکرنڈ پریس کلب کے رابط کرنے پر بتایا کہ آئی جی سندھ اور ایس ایس پی تنویر تنیو نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ وڈیرے سا ئیں داد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔