رب کے پاس جارہا ہوں میرے لیے رونا نہیں، محمدعلی کے آخری الفاظ

محمد علی کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی چوتھی بیوی اور 9 بچے ان کے ساتھ موجود تھے آخری لمحات میں چہرے پر ہلکی مسکراہٹ تھی، اہلخانہ

منگل 7 جون 2016 10:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) امریکی ریاست ایریزونا کے اوسبورن میڈیکل سینٹر میں جب عظیم باکسر محمد علی کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی چوتھی بیوی اور 9 بچے ان کے ساتھ موجود تھے۔ محمد علی کی فیملی کا کہنا ہے کہ آخری لمحات میں ان کے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ تھی۔ محمد علی کے آخری الفاظ تھے ”میں رب کائنات کے پاس جارہا ہوں، میرے لیے رونا نہیں۔

میں تکلیف میں نہیں ہوں، رب سے صلح کر لی ہے “۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی اور 72 سالہ سابق ہیوی ویٹ باکسر رحمان علی سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ” میں کیسا لگ رہا ہوں “، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ” آپ پہلے جیسے ہی نظر آرہے ہیں “۔ بعدازاں رحمان علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ محمد علی کے آبائی گھر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آنسوروکنا پڑ رہے ہیں۔ یہ میری زندگی کا سب سے دکھی دن ہے۔ میرا بھائی چلا گیا، میری خواہش تھی کہ میں پہلے جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دوسرا محمد علی نہیں آئے گا۔ وہ عظمت کیلئے پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :