چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ”ناراض “ فاسٹ باوٴلر جنید خان کو ٹیم میں شامل کرنیکی ”آس “ دلا دی

جنید خان بہترین باوٴلر ہیں لیکن انہیں ردھم میںآ نے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے، ٹیم میں کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، انضمام الحق

ہفتہ 11 جون 2016 10:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ”ناراض “ فاسٹ باوٴلر جنید خان کو ٹیم میں شامل کرنے کی ”آس “ دلا دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر دیئے گئے پیغام میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ”جنید خان بہترین باوٴلر ہیں لیکن انہیں ردھم میںآ نے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے“۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنید خان نے پی سی بی اور سلیکٹرز کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر انگلینڈ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم گزشتہ روز جنید خان نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر دیئے گئے پیغام میں ان خبروں کی تردید کردی تھی۔