بریگزِٹ،برطانیہ اور امریکا آئندہ بھی آپس میں جْڑے رہیں گے، اوباما کا رد عمل

ہفتہ 25 جون 2016 10:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) برطانوی ووٹرز کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا آئندہ بھی ایک دوسرے سے خصوصی طور پر جْڑے رہیں گے۔ وائٹ ہاوٴس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اوباما نے کہا کہ امریکا برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اوباما نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک کے طور پر برطانیہ کو امریکا کی خارجہ، سلامتی اور اقتصادی پالیسیوں میں مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔

اوباما کے مطابق استحکام، جمہوریت اور اقتصادی ترقی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والی یورپی یونین بھی امریکا کے لیے بدستور بے پناہ اہمیت کی حامل ہے۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق صدر اوباما نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو فون بھی کیا ہے اور ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور برطانیہ کے امریکا کے لئے سیاسی اور معشی مقام میں کوئی فرق نہیں آئے گا، امریکا کی برطانیہ کے لئے پالیسیاں پہلے جیسی ہی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :