راولپنڈی ،نوبیاہتا دلہن نے بھائی اور کزن کے ساتھ مل کر دوسری شادی کرنیوالے شہری کو لوٹ لیا

گن پوائنٹ پر طلاق نامے پر دستخط کے بعد 2لاکھ کی نقدی اور 8تولے سونا بھی لے اڑی

جمعرات 14 جولائی 2016 10:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) تھانہ صادق آبادکے علاقے شکریال میں مبینہ طور پرنوبیاہتا دلہن نے بھائی اور کزن کے ساتھ مل کردوسری شادی کرنے والے شہری کو لوٹ لیاجو گن پوائنٹ پر طلاق نامے پر دستخط کروانے کے بعد جاتے ہوئے 2لاکھ روپے نقدی اور 8تولے سونا بھی لے اڑی اطلاعات کے مطابق رحیم ٹاوٴن شکریال کے رہائشی محمد زبیرنے تھانہ صادق آباد پولیس کو بتایا ہے کہ پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد 3چھوٹی بچیوں کی کفالت کیلئے دوسری شادی کی خواہش پر زبیدہ نامی خاتون نے اپنے دیور کی طلاق یافتہ بیٹی قمر شاہین سے20رمضان المبارک کو نکاح کروایا جبکہ 5جولائی کو میرا سالا عاطف اور زبیدہ کا بیٹا ضیا ہمارے گھر آئے اور مجھے شربت میں بے ہوشی کی دوائی دے دی اور بعد ازاں 2لاکھ روپے نقدی زیورات 8تولے اور نکاح کے 4پرت لے کر غائب ہوگئے بعد میں مجھے فون کرکے لہتراڑ بلایا اورگن پوائنٹ پر مجھ سے طلاق کے کاغذات پر دستخط کروا لئے او رجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :