
چین کی سرحد پر بھارت کیا کرنے کی تیاری کر رہا ہے ؟ انتہائی پریشان کن انکشاف
میری پوسٹیں 15ہزار فٹ سے شروع ہوتی ہیں اور ہمارا گشت 20ہزار فٹ اوپر تک ہوتا ہے،یہاں مزید نفری تعینات کر رہے ہیں، کرنل رتیش سنگھ
جمعہ 22 جولائی 2016 10:20
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء ) جاگتی آنکھوں سے خطے کا تھانیدار بننے کا خواب دیکھنے والے بھارت نے چین کے ساتھ ملحق سرحد پر اپنی فوج کی تعداد بڑھانی شروع کر دی ہے جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے بھی چین کی سرحد پر بہت زیادہ تعداد میں بھارتی فوج تعینات ہے مگر اب ان کی تعداد حیران کن طور پر بڑھائی جا رہی ہے۔
بھارتی فوج چین کے ساتھ ممکنہ تصادم کی تیاری کر رہی ہے۔کرنل رتیش سنگھ کا کہنا تھا کہ ”میری پوسٹیں 15ہزار فٹ سے شروع ہوتی ہیں اور ہمارا گشت 20ہزار فٹ اوپر تک ہوتا ہے۔ ہم یہاں مزید نفری تعینات کر رہے ہیں، کچھ اضافہ دستے آ چکے ہیں اور کچھ آئندہ چند مہینوں میں پہنچ جائیں گے۔“رپورٹ کے مطابق پہلے بھارتی فوج بارڈر سے ذرا فاصلے پر موجود رہتی تھی تاہم اب اسے ٹینکوں اور دیگر ہتھیاروں سمیت بارڈر کے بالکل قریب بھیج دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.