ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت53ہزار850 سے کم ہوکر53ہزار600روپے پرآگئی

جمعہ 5 اگست 2016 10:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔جمعرات کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1356ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت53ہزار850روپے سے کم ہوکر53ہزار600روپے پرآگئی اسی طرح214روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت45ہزار942روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پربرقراررہی