سخت محنت اورفائٹ بیک باوجود ہارنے کاافسوس ہے، اظہرعلی

بولرز نے ابتدائی چار اوورز میں تین وکٹیں لے کر میچ ہمارے حق میں کردیا تھا، آئن مورگن

پیر 29 اگست 2016 10:19

لارڈز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء )قومی ون ڈے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ لارڈز کی وکٹ پرتین سورنزبناناچاہئے تھے۔ تین وکٹیں جلد گرنے پرڈھائی سورنز ہی بناسکے۔ انگلش کپتان اوون مورگن کے مطابق بولرز نے ابتدائی چار اوورز میں تین وکٹیں لے کر میچ ہمارے حق میں کردیا تھا۔لارڈز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کوچاروکٹوں سے شکست ہوگئی۔

انگلینڈ نے سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے کپتان اظہرعلی نے کہاکہ لارڈز کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار اورتین سورنز کی تھی۔ تین کھلاڑی جلد آوٴٹ ونے کی وجہ سے ہم ڈھائی سورنز ہی بناسکے۔ وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے کیریئر کی بہترین اننگ کھیلی۔ کمتر ہدف کے باوجود کھلاڑیوں نے سخت محنت اورفائٹ بیک کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم میں کردکھانے کی اہلیت ہے۔

(جاری ہے)

اسے خود پربھروسہ کرنا ہوگا۔ ہمیں بیٹنگ میں گہرائی اور بولنگ میں مزید آپشنز تلاش کرنے ہوں گے۔ اس میچ میں بطور کپتان بہت سیکھنے کو ملا۔ اگلے میچز میں کارکردگی بہتر ہوگی۔انگلش کپتان اوون مورگن نے کہاکہ بولرز نے چاراوورز میں تین وکٹیں لے کر میچ ہمارے حق میں کردیاتھا۔ وکٹ سلوتھی گیند ٹرن بھی ہورہی تھی لیکن تمام کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس سے فتح کو ممکن بنایا۔ مورگن نے کہاکہ دوصفر کی برتری سیریز جیتنے کی ضمانت نہیں۔ اگلے میچز میں کارکردگی کوبرقرار رکھنا ضروری ہے۔