فرانسیسی حکومت کا بنیادپرستوں کوڈی پورٹ کرنے کافیصلہ

دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والوں میں دومراکشی افرادکوپہلے مرحلے میں ملک بدرکیاگیا

منگل 30 اگست 2016 10:59

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء )فرنچ حکومت نے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے بنیاد پرستوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔دو مراکشی افراد کو پہلے مرحلے میں ملک بدر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ کی طر ف سے جاری کر دہ ایک بیان کے مطابق فرانس کو ایک پر امن ملک رکھنے کے لئے بنیاد پرستوں کو فرانس سے نکالنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے ۔فرانس میں تیرہ نومبر کے بعد دو سو چھتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،جبکہ فرنچ حکومت نے تاحال ملک میں ایمر جنسی نافذکی ہو ئی ہے ،دہشت گرد مختلف طریقوں سے فرانس میں دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں ۔فرانس حکومت نے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کے لئے مذید اقدامات شروع کر رکھے ہیں ۔