کرنل شیرخان کیڈٹ کالج میں فوڈپوائزنگ سے 500طلباء کی حالت غیرہوگئی

پولیس کے بے ہوشی کی حالت میں طلباء کوسی ایم ایچ پشاوراورمردان کے ہسپتالوں کومنتقل کردیا

پیر 5 ستمبر 2016 10:43

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء)کرنل شیرخان کیڈٹ کالج اسماعیلہ ضلع صوابی میں رات کو کھانا کھانے سے فوڈ پوائزنگکی وجہ سے سینکڑوں طلباء کی حالت غیر ہونے پر مردان اور پشاور کے ہسپتالوں کو منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق کرنل شیرخان کیڈٹ کالج اسماعیلہ کی طلباء نے معمول کے مطابق اتوار کی رات جب کھانا کھایا تو فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے سینکڑوں طلباء کی حالت غیرہوگئی اوربے ہوشی کی حالت میں پولیس نے ایمبولینس گاڑیاں طلب کرکے طلباء کو سی ایم ایچ پشاور اور مردان کے ہسپتالوں کو منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ سو سے زائد بچے باسی کھاناکھانے سے بے ہوش ہوگئے تاہم بتایاگیاہے کہ بے ہوش ہونے والے بچوں کی تعدا د سینکڑوں تک ہیں۔ڈی پی اوصوابی جاوید اقبال خان اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ہسپتالوں کومنتقل کردیاگیا جہاں انہیں فوری طبی امداد بھی دی جارہی ہے