آف سپنر سعید اجمل کا پرانا جادو واپس آنے لگا

پانچ میچز میں 118رنز دیکر 11وکٹیں حاصل کرلیں

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:03

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل کا پرانا جادو واپس آنے لگا۔ 38سالہ آف سپنر نیشنل ٹی ٹونٹی میں کراچی بلیوز کی نمائندگی کررہے جہاں انہوں نے پانچ میچز میں 118رنز دیکر 11وکٹیں حاصل کرلیں اس دوران ان کا فی اوور رن ریٹ 5.9رہا اجمل اب تک 179ٹی 20 میچز میں 251وکٹیں حاصل کرچکے ہیں