یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،پٹرول 4روپے تک سستا ہوجائے گا

منگل 20 ستمبر 2016 10:28

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،پٹرول 4روپے تک سستا ہونا متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،پٹرول 4روپے تک سستا ہونا متوقع ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ،ہائی سپیڈ ذیزل3روپے 80پیسے،پٹرول 3روپے 30پیسے اور لائٹ ڈیزل 2روپے 10پیسے تک سستا ہوجائے گا،حتمی سمری 29ستمبر کو وزارت خزانہ کہو بھیجی جائے گی۔واضح رہے کہ عرب لائٹ ڈیزل اگست میں چالیس ڈالر فی بیرل اور ستمبر میں بالیس ڈالر فی بیرل تک رہی تھی۔ستمبر کے مہینے میں عرب لائٹ تیل کی قیمت میں 2ڈالر فی بیرل تک کمی آئی ہے۔