میرکل باویریا کی اتحادی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:43

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)جرمن چانسلر انجیلا میرکل باویریا صوبے سے تعلق رکھنے والی اپنی اتحادی جماعت کرسچن سوشل یونین کی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گی۔ کئی دہائیوں سے کرسچین سوشل یونین مرکزی حکومت میں کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی قائم ہونے والی حکومت کی حلیف ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں مہاجرین کی آمد پر باویریا کی سیاسی پارٹی جرمن چانسلر کی ناقد بن چکی ہے۔

اس پارٹی کے سربراہ ہورسٹ زیہوفر اور چانسلر میرکل کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ میونخ منعقدہ پارٹی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گی۔ اس طرح کئی برسوں کی وہ روایت ٹوٹ گئی، جس میں CDU کا سربراہ باویریا کی سیاسی جماعت کی کانفرنس میں شریک ہوتا رہا ہے۔ جرمن صوبے باویریا میں CSU کی حکومت بھی کئی دہائیوں سے قائم ہے۔