پشاور :خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان

انتہائی نگہداشت یونٹ میں آکسیجن پوائنٹس کی کمی، ایک بیڈ پر3 سے4 بچے زیرعلاج

پیر 5 دسمبر 2016 10:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء ) پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان پیدا ہو گیا ہے ،انتہائی نگہداشت یونٹ میں بچوں کے لئے آکسیجن پوائنٹس کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ اسپتال میں مریض بچوں کے لئے بیڈ بھی کم پڑ گئے ،ایک بیڈ پر3 سے4 بچوں کاعلاج کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان پیدا ہو گیا ہے ، ہسپتال میں مریض بچوں کے لئے بیڈ بھی کم پڑ گئے ،ایک بیڈ پر3 سے4 بچوں کاعلاج کیاجارہاہے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں بچوں کے لئے آکسیجن پوائنٹس کی بھی کمی ہو گئی ہے ،بچوں کی زندگی بچانے کیلئے ایک پوائنٹ سے3بچوں کوآکسیجن فراہم کی جارہی ہے،وارڈمیں روزانہ 100سے زائدبچے علاج کیلئے آرہے ہیں،بیماربچوں کی بڑی تعدادکے باعث ایک بیڈپرزیادہ مریض ہیں،ہسپتال میں بچوں کے لئے ایک وارڈمیں30 بیڈزہیں۔