ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی ریسلر ان ایکشن ،پہلا میچ بلانتیجہ ختم ہوگیا
دونوں ریسلرز رنگ کے باہر تھے جب ریفری نے 10 تک گنتی گنی جس کے بعد میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا
جمعرات 15 دسمبر 2016 11:05
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء )ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی ریسلر کو رنگ میں ایکشن میں آنے کا موقع ملا تاہم ان کا پہلا میچ بلانتیجہ ختم ہوگیا۔پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک نئے ریسلنگ پروگرام 205 لائیو کا حصہ ہیں جس میں ان کا پہلا میچ گزشتہ شب دیکھنے میں آیا۔اپنے ڈبلیو ڈبلیو ای ڈیبیو پر مصطفیٰ علی کا مقابلہ پیورٹو ریکو کے لینسی ڈو راڈو سے ہوا۔
یہ دونوں ریسلرز کا ڈبلیو ڈبلیو ای کے اس پروگرام میں ڈیبیو تھا جس میں دونوں نے زبردست فائٹ کی تاہم آخر میں یہ میچ ڈبل کاؤنٹ آؤٹ پر بلا نتیجہ ختم ہوا۔یعنی دونوں ریسلرز رنگ کے باہر تھے جب ریفری نے 10 تک گنتی گنی جس کے بعد میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔(جاری ہے)
شکاگو میں پیدا ہونے والے مصطفیٰ علی پاکستان سے تعلق رکھنے والے پہلے ریسلر ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے اور انہیں اس کمپنی کے نئے شو 205 لائیو کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا۔
یہ نیا شو 29 نومبر کو شروع ہوا جس میں شرکت کرنے والے تمام ریسلرز کروزر ویٹ کیٹیگری سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا وزن بھی 205 پونڈز سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے رواں سال ہونے والے ایک ریسلنگ ٹورنامنٹ کروزر ویٹ کلاسیک کے ذریعے مصطفیٰ علی کی اس کمپنی میں انٹری ہوئی تھی۔یہ 32 افراد کا ٹورنامنٹ تھا جس میں دنیا بھر کے ریسلرز کو شریک کیا گیا ہے جن میں سے ایک مصطفیٰ علی بھی تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اصل میں وہ اس شو کا حصہ نہیں تھے مگر برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک ریسلر کو ویزہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کی جگہ پاکستانی نژاد ریسلر کو ملی۔مصطفیٰ علی کو اس ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں ہی شکست ہوگئی تھی اور ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔مصطفیٰ علی ریسلنگ کی دنیا کے لیے نئے نہیں بلکہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک امریکا بھر میں مقابلوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران مصطفیٰ علی نے بتایا " ڈبلیو ڈبلیو ای میں لڑنا میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، یہ وہ خواب ہے جس کے ساتھ میں بڑا ہوا، اس کے لیے میں 13 برسوں سے کوشش کررہا تھا، اسی کے لیے میری ہڈیاں ٹوٹیں، متعدد تقریبات کو فراموش کیا، ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں کھڑے ہونے کے لمحے کے جذبات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں"۔جمعرات 15 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی ریسلر ان ایکشن ،پہلا میچ بلانتیجہ ختم ہوگیا
-
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے، سینٹ کمیٹی میں انکشاف
-
کراچی، سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کا اہم ملزم عبد الرحمن عرف بھولا 19دسمبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ
-
کیپٹن(ر) صفدر قومی اسمبلی اجلاس میں بجھے بجھے رہے
-
شیخ رشید اور طلال چوہدری کی خاموشی
-
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں شمسی توانائی کے پینلز کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا
-
خیبرپختونخوا کے مطالبات کا اثر پڑ گیا
-
لاہور، لمز یونیورسٹی میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے طالب علم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
اسٹیٹ بینک نے پارلیمنٹ کو معاف کردہ قرضوں بارے معلومات کی فراہمی سے کبھی انکار نہیں کیا،بیان
-
شیخ رشید نے نیوایئرپورٹ کے پاس عوام کا پیسہ جمع کر کے اراضی خریدی، شکیل اعوان
-
ٹرمپ پر حملے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو قید کی سزا
-
ون چائنا پالیسی کو چیلنج کیا تو آبنائے تائیوان میں امن متاثر ہو گا،چین
-
بھارت منسوخ کئے گئے نوٹ دبئی میں فرنیچر اور ڈیکوریشن اشیاء بنانے کیلئے استعمال ہونگے
-
بینک نے 20 لاکھ ڈالر دیے اور میں نے لٹا دیے،لیوک بریٹ مور
-
میرے پاس موجود معلومات سے مودی خوفزدہ ہیں ، راہول گاندھی کا انکشاف
-
بھارتی ٹی وی شو کرائم پیٹرول میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے کملیش پانڈے نے خودکشی کرلی
-
بھارت: گائے کے گوشت پر ہنگامہ، امریکا کوتشویش
-
چین ، فیکٹری میں آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر ہلاک ، 4 زخمی
-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس نے ایک غیر مسلح 73 سالہ بزرگ شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
-
تحریک انصاف کی ا ایوان میں بولنے کی اجازت نہ دینے پر شدید ہنگامہ اور نعرے بازی ،سپیکر ڈائس کا گھیراؤ ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،چور ،چور کے نعرے
-
نیا بلوچستان ہی نیا پاکستان ،اقتدار تک پہنچنے کا واحد راستہ عوامی خدمت ہے،نوازشریف
-
پاکستان کا مقامی طور پرتیار کردہ جدید ترین کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ
-
کراچی ملک کا معاشی حب ، پائیدار امن کے حصول تک آپریشنز جاری رکھے جائینگے ،آرمی چیف
-
حکومت نے اگلے چیف جسٹس کواپناچیف جسٹس کہہ کراسے متنازعہ بنادیاہے ،خورشیدشاہ
-
آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات
-
ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا،سرتاج عزیز
-
نیب میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ
-
باراوربنچ کی ذمہ داری انصاف کی فراہمی ہے ،وقت اچھاگزرے تووقت کاپتہ ہی نہیں چلتا،چیف جسٹس انورظہیرجمالی
-
میجرجنرل سعید ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات
-
الیکشن کمیشن، عمران خان ،جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی
-
جنید جمشید کی میت لیکر سی ون تھرٹی طیار کراچی پہنچ گیا
-
کرپشن کی چوری کھا کر جوان ہونے والا کرپشن کی بات کرتا ہے انہیں بات کرنے سے پہلے آئینہ دیکھنا چاہئے،سعد رفیق
-
آئندہ انتخابات کی تیاری ،تحریک انصاف کا امید واروں کے انتخاب کے لیئے باضابطہ پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ
-
سپیکرنے اپوزیشن کی تحریک استحقاق اپنے چیمبر میں کیسے نمٹا دی، عمران خان
-
لاہور، لیپ ٹاپ پالیسی تبدیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.