
تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنمائوں کامطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا اعلان
اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں ، حکومت وزیر قانون کو برطرف اور ختم نبوت حلفنامہ ختم کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے ، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ دنوں میں ملک بھر میں شدید احتجاج شروع ہوجائے گا،تحفظ ختم نبوت کیلئے جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر میدان میں آئے ہیں ،مطالبات پورے کرائے بغیر واپس نہیں جائیںگے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنمائوں پیر محمد افضل قادری، علامہ خادم حسین رضوی ودیگر کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب
پیر 13 نومبر 2017 22:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ مملکت خدا داد اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوتؐ کیخلاف سازش کرنے والوں کو سزا نہیں دی جارہی لیکن تحفظ ختم نبوت کیلئے آواز بلند کرنیوالوں کو ظلم وتشدد اور گرفتاریوں کا سامنا ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں کہ حکومت قوم کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاحد حامد کو برطرف کرے اور ختم نبوت حلف نامہ ختم کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے بصورت دیگر آئندہ دنوں میں ملک بھر میں شدید احتجاج شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف تحفظ ختم نبوت ہے جس کیلئے جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر میدان میں آگئے ہیں اور مطالبات پورے کرائے بغیر واپس نہیں جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہفتے گزرنے کے باوجود ختم نبوت کے مجرموں کا تعین نہیں کیا گیا جبکہ حلف نامہ بحال کیا گیا لیکن 7B و 7C کا متن ابھی تک شامل نہیں ہوا۔ تحریک کے رہنمائوں کے مطابق جبکہ ختم نبوت سے متعلق مطالبات کے حق میں ملک بھر میں جلسے جلوس نکالے گئے۔متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.