وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی3ماہ کی رخصت منظور

سکندر سلطان جلال نئے پرنسپل سیکرٹری ہونگے

بدھ اپریل 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی3ماہ کی رخصت منظور کر لی گئی۔ سکندر سلطان جلال نئے پرنسپل سیکرٹری ہونگے۔ فواد حسن فواد کی چھٹی کی درخواست وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جلد نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے فواد حسن فواد جو کہ چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں، کی3ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے فواد حسن فواد کی چھٹی اور نئے پرنسپل سیکرٹری کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشنز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ ہفتے میں اعلی سطحی بورڈ کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔ جس میں اعلیٰ سطح کے افسران کی ترقیوں کے کیسز زیر غو ر آئیں گے۔۔

Your Thoughts and Comments