تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان،لاکھوں افراد جلسہ گاہ لانے کا اعلان کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء):تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان،لاکھوں افراد جلسہ گاہ لانے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف نے 2 لاکھ لوگوں کا ٹارگٹ سیٹ کر دیا دوسری جانب 50 ہزار کرسیاں بھی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخ کا شاندار سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کی قیادت نے مقامی رہنماوں کو 2 لاکھ لوگ جلسہ گاہ میں لانے کا ہدف دے ڈالا۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں بھی لگائی جائیں گی۔مینار پاکستان کے چبوترے پر 120لمبا 24 چوڑا اور 18 فٹ اونچا اسٹیج بنا نے کا فیصلہ کر لیا جبکہ لاہور بھر کو سوموار سے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی پرچموں سے سجانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔