اسلام آباد، خواتین کے بھرپور کردار کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، احسن اقبال
وفاقی پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، خاتون ایس ایچ او تعینات کی جائے ، اسلام آباد پولیس کا الگ ہسپتال بنانے کیلئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں پولیس محکوموں اور کمزوروں کی طاقت اور سہارا ہے ، خواتین اہلکاروں کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے،اسلام آباد پولیس خواتین اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ماڈل بنے، وفاقی وزیرداخلہ
جمعہ 20 اپریل 2018 23:48
(جاری ہے)
وزیرداخلہ نے خواتین پولیس کی شکایات ،مسائل اور تجاویز بھی سنیں۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کے حوالے سے گمنام شکایات کے درست یا غلط ہونے سے قطع نظرمیں نے ضروری سمجھا کہ خود ان سے ملاقات کروں اسی لئے میں نے لندن سے ہی آئی جی کو ہدایت کی کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو جمع کریں ۔
و زیرداخلہ نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کے نصف سے بھی زائد 52فیصد ہیں ، انہیں ترقی کے عمل میں شامل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ، تعلیم کے میدان سمیت ہر شعبے میں خواتین کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں ، کسی بھی عام یونیورسٹی میں جائیں وہاں لڑکیاں زیادہ ہیں ، حتیٰ کہ میرے اپنے حلقے نارووال میں یونیورسٹی کیمپس میں ساڑھے تین ہزار طلباء میں سے 80فیصد طالبات ہیں ، پہلے کلاس میں طلباء کم اور طالبات زیادہ نظر آئی ہیں ، یہ بڑی تبدیلی ہے جو سارے معاشرے میں رونما ہوئی ہے ، خواتین اب ہر شعبے میں آگے آرہی ہیں حتیٰ کہ سیکیورٹی کا شعبہ جو صرف مردوں تک محدود تھا وہ بھی وہاں بھی خواتین نظر آتی ہیں کیونکہ پرانے تصورات بدل گئے ہیں ، یہ کمیونٹی پولیسنگ کا دور ہے جس میں خواتین کیلئے مواقع مردوں کے برابر ہیں ۔ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں بھی کارکردگی کے لحاظ سے وہ مردوں سے پیچھے تھیں ۔ میں نے اپنی فیس بک پر ٹیرازم کی تربیت لینے والی خواتین اہلکاروں کی تصویر لگائی تاکہ پاکستان کا امیج دنیا میں اجاگر ہو۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ خواتین اہلکاروں کی تعداد فوری دگنا کی جائے اور جلد اسے 10فیصد تک لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ اس وقت مردوں کے تناسب سے بہت کم تعداد میں خواتین اہلکار ہیں ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو ہراساں کرنے کی جو شکایت سامنے آئی اس کے درست یا غلط ہونے سے قطع نظر یہ ایک حساس مسئلہ ہے ۔ اسلام آباد پولیس میں خواتین کو مثالی اور گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائے اور انہیں پولیس فورس کے خاندان کے اندر بیٹی یا بہن کی حیثیت حاصل ہونی چاہیے ، ایسا ماحول جو کہ انہیں ہراساں کرنا تو دور کی بات کوئی ایسی سوچ بھی دل میں نہ لا سکے ۔ اور اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے ایس پی سطح کی خاتون افسر کو محتسب کے طور پر مقرر کیا جائے تا کہ اگر کسی اہلکار کو شکایت ہو تو بلا خوف وخطر شکایت کر سکے ۔ خواتین اہلکاروں کیلئے ڈے کیئر کو مثالی بنایا جائے تا کہ وہ اپنے فرائض منصبی بے فکری سے سرانجام دے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کی تھی کہ لیڈی ایس ایچ اور تعینات کی جائے لیکن بتایا گیا ہے کہ کوئی آفیسر سب انسپکٹر نہیں ہے ۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ کسی خاتون افسر کو ترقی دے کر ایس ایچ او لگایا جائے یا کسی آفیسر کو ڈیپوٹیشن پر لانا پڑے تو لایا جائے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اینٹی رائٹ پولیس کیلئے ایک ارب مختص کئے گئے ہیں جبکہ 2ارب روپے اسلام آباد پولیس کے ہسپتال کیلئے رکھے گئے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس کا اپنا ہسپتال ہونا چاہیے ، پولیس جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کر رہی ہیں اسے بہترین سہولیات مہیا ہونی چاہیئں ، صوبوں کو بھی اس حوالے سے کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے خواتین پولیس اہلکاروں کی آمدورفت کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کیلئے فزیکل فٹنس کلب بنانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس کیلئے ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ کسی بھی دبائو اور کود سے آزاد ہو کر کام کر سکیں اور اسلام آباد کو باقی ملک کیلئے مثال بنایا جائے گا ۔انہوں نے پولیس پر زوردیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو سلیوٹ کریں اور تحفظ کیلئے ان کی طرف دیکھیں ، پولیس کمزوروں اور محکموں کی طاقت بنے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سات ماڈل پولیس سٹیشن تیار ہو گئے ہیں ۔ مزید سات بھی بنائے جائیں گے اور تمام 22قانون کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا لیکن پولیس کو اپنا رویہ اور کردار بھی مثالی بنانا ہوگا ۔ قبل ازیں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وزیرداخلہ کی آمد سے بالخصوص خواتین کے حوصلے بلند ہو ئے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس میں 289پولیس اہلکار ہیں اور تمام ڈویژنر میں کام کر رہی ہیں ، 47خواتین اہلکار انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کام کر رہی ہیں ، خواتین کی تعداد2.5فیصد سے بھی زائد ہے ۔ خواتین اہلکاروں کی شکایت میں 12اور برطانیہ میں 28فیصد سے بھی زائد ہیں ۔ خواتین اہلکاروں کی شکایات کے ازالے کیلئے 2012سے انسداد ہراسیت کمیٹی کام کر رہی ہے ۔ ہراساں کرنے گمنام شکایت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وزیرداخلہ نے تقریب میں خواتین اہلکاروں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور ان کے لئے کوارٹرز، الگ بیرکس تعمیر کرنے کے علاوہ 2روز قبل حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اہلکار کی بہن کو نوکری فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔۔۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 20 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اسلام آبادمیں مساجد کیلئے مختص کردہ جگہ ..
-
پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا، امیر جماعت اسلامی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
-
سپریم کورٹ نے پشاور کا پانی پنجاب سے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا
-
زندگی میں ایسا بھی ہوتاہے ،ْاستثنیٰ درخواست سے متعلق سوال پرنواز شریف کاجواب
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے 7 دن کے استثنیٰ کی درخواست مسترد
-
بیرون ممالک اس وقت دس ملین افراد پاکستانی کام کر رہے ہیں جن میں سعودی عرب میں 3.5ملین افراد مقیم ہیں
-
ْسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاتی امراء میں تعیناتی اضافی نفری کو واپس بلا لیا گیا
-
پرویزخٹک تیارہوجائیں انکی تمام کرپشن کاعلم ہے،پی ٹی آئی ایم پی ایز
-
نواز شریف لندن سے براستہ قطر وطن واپس آئینگے ، دوحہ ایئر پورٹ پر قطری شہزادہ حماد بن جاسم سے اہم ملاقات متوقع
-
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا 50 سال سے قبضہ کی گئی اراضی بیوہ کو واپس دلانے کا حکم
-
دفاعی تعاون کے حوالےسے پاکستان کا تاریخی فیصلہ، امریکا پر سکتہ طاری کردیا
-
مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے والے بھارتی سکھ پاکستان کے سفیر بن گئے
-
شریف برادران کے حکم پر ماڈل ٹائون میں قتل عام ہوا: ڈاکٹر طاہر القادری
-
لوڈشیڈنگ جلد ماضی کا قصہ بن جائے گی:شہبازشریف
-
کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی دونوں ادارے وفاق سے نہیں سنبھل رہے تو ہمارے حوالے کردیں ، وزیراعلیٰ سندھ
-
کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں، ڈی جی رینجرز
-
تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان،لاکھوں افراد جلسہ گاہ لانے کا اعلان کر دیا
-
آئندہ 11 سال کے لئے آئی ٹی، ٹیلی کام کے شعبے کو ٹیکس فری کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،ْ انوشہ رحمن
-
سرجیکل اسٹرائیک کا تصوراتی دعویٰ عوامی حمایت حاصل کرنے کا طریقہ ہے ،ْ خواجہ آصف
-
اسلام آباد، خواتین کے بھرپور کردار کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، احسن اقبال
-
عمران خان کے ساتھ اتحاد ہے،شیخ رشیداحمد
-
نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کسی کا نام نہیں دیا،
-
مسلم لیگ (ن) کو الو داع کہنے والے 4 ارا کین اسمبلی سپیکر کی دوسری مر تبہ طلبی کے با وجود تصد یق کیلئے پیش نہ ہو ئے
-
پنجاب حکومت کو ایک اور مشکل کا سامنا
-
نواز لیگ کا نیا سیاسی پلان، سندھ کی بڑی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاریاں
-
نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی اپنی تفتیش مکمل کرلی
-
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا دورہ چارسدہ ، ورکرکرویلفیئر بورڈ کے اساتذہ سے ملاقات، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
-
ووٹ فروخت کے الزام میں ملوث 13 ایم پی ایز میں سے 6 نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2013 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا
-
طیبہ تشدد کیس ، سزا پانے والے سابق جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
-
لاہور میں سفاک باپ نے بربریت کی نئی داستان رقم کر دی
-
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، نواز شریف کے داماد کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 24 اپریل کو ہوگی
-
انتخابات گرمیوں میں کروائیں یا نہیں ،گرمیوں میں الیکشن نہ کروانے کے موقف کی اہم ترین وجہ بھی سامنے آ گئی
-
ندیم افضل چن نے شمولیت اختیار کرتے ہی تحریک انصاف کی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا، خود کے اور خاندانی افراد کیلئے ایم این اے کے 7 ٹکٹ مانگ لیے
-
چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین سیاسی فیصلہ کرلیا
-
کلثوم نواز کی ہسپتال میں ریڈیو تھراپی، مریم نواز کی دعا کی اپیل
-
احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں آئندہ پیر کو ڈی جی آپریشنز نیب کو گواہی کیلئے طلب کرلیا
-
پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس سندھ کی وزیر داخلہ سندھ کی شکایت پر سماء ٹی وی اور ابتک ٹی وی کو جرمانے
-
بلوچستان کا مالی سال2018-19کا بجٹ 8مئی کو پیش کیا جائے گا، جاری مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء 27اپریل کو روک دیا جائے گا، آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بنایا جائے گا، بجٹ میں عوام کو زیادہ ..
-
ہمیں کسی یکجہتی اور کسی کی سپورٹ کی ضرورت نہیں ،ہمارے ادارے کو سیاسی نہ بنایا جائے ‘ چیف جسٹس پاکستان
-
سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں اوروہ لیگی لہجے میں بول رہے ہیں، فواد چوہدری
-
بحرین میں 24 شیعہ افراد کو دہشت گرد گروپ تشکیل دیکر جیل کی سزائیں،شہریت منسوخ
-
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
-
آن لائن آرڈر میں غلطی،
-
چائے آنکھوں میں موتیاکے خطرے کو 74 فیصد تک کم کردیتی ہے، امریکی ماہرین
-
سائنسدانوں نے خودکش حملہ آور چیونٹی دریافت کرلی
-
چین برطانیہ کے ساتھ بیلٹ و روڈ کے تحت ٹھوس تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے
-
سعودی عرب میں قرانی آیات والی چٹانیں دریافت
-
بشار الاسد کی مدد کیلئے ایک اور اسلامی ملک میدان میں آگیا، جنگی طیارے شام پہنچ گئے
-
امریکا کے بعد بڑے یورپی ملک نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.